ایتھوپیا کے صدر ورٹو کی ترکی میں مصروفیات

ایتھوپیا کے صدر ملاتو   تشہومےورٹو آج   ترکی کے دورے پر تشریف   لے آئے ہیں ۔

667225
ایتھوپیا کے صدر ورٹو  کی ترکی میں مصروفیات


ایتھوپیا کے صدر ملاتو   تشہومےورٹو آج   ترکی کے دورے پر تشریف   لے آئے ہیں ۔

انھوں نے سب  سے پہلے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر احمد آئیدن کیساتھ ملاقات کی ۔ احمد آئیدن نے ملاقات کے دوران   کہا کہ آپ کی آمد سے ہمیں انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔  ترکی ایتھوپیا کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اس کیساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو بڑھانے کا خواہشمند ہے ۔ ایتھوپیا کیساتھ ماضی میں سلطان عبدالحمید دوئم   کے دور سے  ہی گہرے روابط چلے آ رہے ہیں ۔ ترکی نے سب سے پہلے ایتھوپیا کے دارلحکومت ادیس ابابا میں اپنا سفارتخانہ کھولا تھا ۔

 صدر ورٹو اور ان کے ہمراہی وفد نے سرکاری مذاکرات کے بعد فیتو کیطرف سے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے دوران بمباری سے تباہ شدہ  قومی اسمبلی کی عمارت کے حصے کا دورہ کیا ۔

 صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ بالمشافہ مذاکرات کے بعد بین الاوفود مذاکرات ہونگے  ۔صدارتی محل میں ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ  علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیا گیااور دونوں ممالک   کے درمیان متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ۔

ایتھوپیا کے صدر ورٹو  انقرہ میں نئے سفارتخانے کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔



متعللقہ خبریں