مولود چاوش اولو کی سیکریٹری جنرل گوٹریس کیساتھ ملاقات ،اہم مسائل پر غور

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری  جنرل انٹونیو گوٹریس کیساتھ ملاقات کی غرض سے نیو یارک پہنچ گئے ہیں ۔

644945
مولود چاوش اولو کی سیکریٹری جنرل گوٹریس کیساتھ ملاقات ،اہم مسائل پر غور

 

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری  جنرل انٹونیو گوٹریس کیساتھ ملاقات کی غرض سے نیو یارک پہنچ گئے ہیں ۔

سیکریڑی جنرل کیساتھ مذاکرات میں  علاقائی اور عالمی مسائل  کا جائزہ لیا جائے گا ۔

اقوام متحدہ کے  نویں  سیکریٹری انٹونیو گوٹریس نے یکم جنوری کو بانکی مون سے اختیارات سنھبالے تھے ۔انھوں نے 1995 سے لیکر 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم ،  1999 سے لیکر 2005 تک سوشلسٹ انٹر نیشنل کے سربراہ اور 2005سے لیکر 2015 تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے طور پر فرائض ادا کیے ہیں ۔انھیں پانچ سال کے لیے اقوام متحدہ کا  سیکریٹر ی جنرل  منتخب کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں