حملہ کثیر الجہتی سیاسی پلاننگ کا نتیجہ ہے: نعمان قورتلمش

ہم روس کے ساتھ عقل سلیم اور خیر سگالی کے راستے پر جاری اپنے دو طرفہ تعلقات  کو  سیاہ  پردوں کے پیچھے چھپے حلقوں کے ہاتھوں سبوتاژ ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسماعیل قاہرمان

634213
حملہ کثیر الجہتی سیاسی پلاننگ کا نتیجہ ہے: نعمان قورتلمش
iç tepki1.jpg

انقرہ میں روس کے سفیر انڈرے کارلوف کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بارے میں ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قاہرمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے خیال میں اس سے قبل کے واقعات کی طرح اس حملے کا ہدف بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سبوتاژ کرنا  ہے۔ لیکن ہم روس کے ساتھ عقل سلیم اور خیر سگالی کے راستے پر جاری اپنے دو طرفہ تعلقات  کو  سیاہ  پردوں کے پیچھے چھپے حلقوں کے ہاتھوں سبوتاژ ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں قاہرمان نے حتمی شناخت کے حامل قاتل کے حملے کے نتیجے میں کارلوف  کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور  کہا  ہےکہ ترکی اور روس کے درمیان تعلقات  میں بہتری اور  فروغ لانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

اس موضوع پر ہر طرح کی حساسیت کا مظاہرہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اسماعیل قاہرمان نے  کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس افسوسناک واقعے سے  دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

نائب وزیر اعظم نعمان قورتلمش نے کہا کہ انقرہ میں روس کے سفیر اینڈرے کارلوف کی مسلح حملے میں ہلاکت کثیر الجہتی سیاسی پلاننگ کا نتیجہ ہے۔

قورتلمش نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں اس غدارانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور مرحوم سفیر کارلوف کے کنبے اور روس کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی سیاسی پلاننگ کے نتیجے میں کئے گئے اس حملے کے نتیجے میں ترکی۔روس تعلقات متاثر نہیں ہوں گے اور ترکی تمام تر تحریکی اقدامات اور چالوں کے باوجود ڈپلومیسی میں اپنے پُر امن  طرز عمل کو پورے عزم کے ساتھ جاری رکھے گا۔

ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے بھی واقعے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں روس کے انقرہ کے سفیر جناب اینڈرے کارلوف  کی ہلاکت پر منتج ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس غدارانہ حملے کے پیچھے جو کوئی بھی ہے اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر عمر چیلک نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ   ہمارے لئے بھی اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کہ روسی عوام کے لئے،  اس واقعے سے ترکی اور روس کے عوام ایک مشترکہ قدر سے محروم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کا ہدف  افراتفری پیدا کرنا ہے اور اس کے مقابل ترکی اور روس  عقل سلیم کے ساتھ باہم متحد ہو کر اس کاروائی کے مقاصد کے راستے میں  رکاوٹ بنیں گے۔

عمر چیلک نے کہا کہ ہم ترکی۔روس ڈائیلاگ  کی بنیاد کو اور بھی زیادہ مضبوط بنائیں گے۔



متعللقہ خبریں