استنبول:شام میں مذہبی جنگ کو ہوا مت دو،ایرانی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ

مظاہرے میں کہا گیا کہ  ایران نے  شام میں مذہب  کی آڑ میں  اپنی جو پالیسیاں  اپنا رکھی ہیں اس کے بدلے میں  5 سالہ دور میں   لاکھوں افراد   ہجرت کرنے پر  مجبور  ہو ئے اور  لاکھوں  قتل کر دیئے گئے

630875
استنبول:شام میں مذہبی جنگ کو ہوا مت دو،ایرانی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ

شامی شہر حلب  کے واقعات کے خلاف استنبول میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

  ایرانی قونصل خانے کے سامنے جمع ہونے والے سماجی تنظیموں کے  رضا کاروں  نے شامی انتظامیہ،ایران اور روس کے خلاف احتجاج کیا ۔

 مظاہرین نے   اپنے ایک بیان میں کہا کہ ظالم قوتوں      نے ہوس اقتدار  میں  شام    کو مذہبی و نسلی جنگ میں جھونک دیا ہے جس کا نتیجہ3 لاکھ  بھوکے پیاسے پناہ گزینوں کی صورت  میں  یہاں موجود ہے ۔

 ایران نے  شام میں مذہب  کی آڑ میں  اپنی جو پالیسیاں  اپنا رکھی ہیں اس کے بدلے میں  5 سالہ دور میں   لاکھوں افراد   ہجرت کرنے پر  مجبور  ہو ئے اور  لاکھوں  قتل کر دیئے گئے۔

 اس مظاہرے کے دوران  حفاظتی اقدامات سخت  تھے اور پولیس نے  مظاہرین کو  ایرانی قونص خانےکے قریب نہیں جانے دیا ۔

 



متعللقہ خبریں