دوسروں کو بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں

ہالینڈ کی پولیس کی طرف سے ترکی کی پولیس کے ساتھ پُر معنی تعاون کا مظاہرہ: ہم میں سے کسی ایک کو بھی کچھ ہو تو باقی سب  اس تکلیف کو اپنے اندر محسوس کرتے ہیں

630424
دوسروں کو بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں

ہالینڈ کی پولیس کی طرف سے ترکی کی پولیس کے ساتھ پُر معنی تعاون کا مظاہرہ ۔۔۔

استنبول میں ہونے والے دو مختلف بم حملوں میں 37 پولیس اہلکاروں سمیت کُل 44 افراد کی شہادت کے بعد محکمہ پولیس کو کثیر تعداد میں تعزیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم کی پولیس نے بھی اپنے فیس بک پیج سے ترک پولیس ڈائریکٹریٹ کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔

پیغام میں "ہم میں سے کسی ایک کو بھی کچھ ہو تو باقی سب  اس تکلیف کو اپنے اندر محسوس کرتے ہیں۔ دوسروں کو بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں۔۔۔" کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ جیسے یہ پولیس اہلکار  صبح اپنے کنبوں سے جدا ہو کر ایک اسٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھنے کے لئے جمع تماشائیوں کے تحفظ  پر مامور    تھے ویسے ہی    ہم بھی اپنے ملک میں   فرائض ادا کر رہے ہیں۔

پیغام  میں کہا گیا ہے کہ 2 ہزار 700 میل کی مسافت سے ہم نے اپنے ترک ہم  پیشہ افراد کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کیا ہے۔

ہالینڈ کی پولیس نے دنیا بھر میں پولیس کے زیر استعمال نیلے رنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ایک باریک نیلی لائن ہمیں ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے"۔



متعللقہ خبریں