جرمنی سے تعلقات بہتر ضرور ہوں لیکن وہ سیاسی آداب کا بھی خیال رکھے: چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو   نے کہا ہے کہ  جرمنی سے ہمارے تعلقات  مزید بہتر ہونے چاہیئے لیکن جو کچھ  ہمارے  سیاست دانوں کے ساتھ وہاں ہو رہا ہے  وہ غلط ہے

625870
جرمنی سے تعلقات بہتر ضرور ہوں لیکن وہ سیاسی آداب کا بھی خیال رکھے: چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو   نے کہا ہے کہ  جرمنی سے ہمارے تعلقات  مزید بہتر ہونے چاہیئے لیکن جو کچھ  ہمارے  سیاست دانوں کے ساتھ وہاں ہو رہا ہے  وہ غلط ہے ۔

 وزیرخارجہ نے    یورپی سلامتی  و تعاون کی  کونسل    کے وزرا اجلاس   میں شرکت سے  قبل  جرمن شہر ہمبرگ میں  ترک سماجی تنظیموں  کے نمائندوں سے  ملاقات کی ۔

 وزیر خا رجہ نے  کہا کہ  جرمنی میں   دہشت گردانہ سرگرمیاں  قابل تشویش ہیں  جہاں  پی کےکے،  گولن تنظیم  اور دیگر دہشت گرد   گروہوں  کے خلاف دائر 4500 مقدمات  کی تفتیش  فی الفور  انجام تک پہنچنی چاہیئے۔

 انہوں نے کہا کہ  اس وقت یورپ میں  دوسری جنگ عظیم    سے قبل کی صورت حال  دہرائی جا رہی ہے  ،سیاست دان  سستی شہرت کے پیچھے ہیں۔فرانسیسی  وزیراعظم     مانویل والز نے صدارتی امیدوار کے طور پر  اپنا نام  ظاہر کیا    جنہوں نے اپنے گزشتہ بیانات میں  فرانس کی ترقی  کی بجائے  روسی صدر،امریکہ اور ترکی کے خلاف  زہر اگلنا شروع کر دیا ۔ یہ تمام  عوامل خطرناک ہیں جن سے پر ہیز کی ضرورت ہے ۔

 وزیر خارجہ  کا کہنا تھا  اس طرح کے بیانات سے  نہ تو یورپی   اور نہ ہی فرانسیسی عوام  کو کوئی فائدہ پہنچے گا ہمارامقصد کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں   مداخلت نہیں  مگر اس طرح کے بیانات  پر آواز اٹھانا  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں