ترکی اور روس کےدرمیان گہرے تاریخی روابط موجود ہیں : مولود چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش  نے کہا ہے کہ ہمیں ترکی اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

619602
ترکی اور روس کےدرمیان گہرے تاریخی روابط موجود ہیں : مولود چاوش اولو

 

وزیر خارجہ مولود چاوش  نے کہا ہے کہ ہمیں ترکی اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ترکی کے دورے سے قبل روسی خبر ایجنسی تاس کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی زرعی اجناس اور ترک آجروں اور کمپنیوں پر لگائی جانے والی پابندیوں  کو ختم کرنے  کی ضرورت ہے ۔دونوں ممالک کے تعلقات وقتی نہیں  بلکہ ہمارے درمیان ماضی سے  چلے آنے والےگہرے  روابط موجود ہیں ۔ ہم روس کیساتھ تعلقات  کو اہمیت دیتے ہیں  اور  کھبی بھی انھیں کم نظری سے نہیں دیکھا ہے۔ ہم   روس کیساتھ 100 ارب ڈالر کی تجارت  کا  ہدف رکھتے ہیں  اور اق کویو اور ترک سٹریم جیسے عظیم منصوبوں کو عملی جامہ   پہنانا چاہتے ہیں ۔

 انھوں نے کہا کہ روس ترکی کو توانائی فراہم کر نے کے علاوہ ترک ٹھیکہ داروں کو  اہم ٹھیکے بھی  دے رہا ہے  جبکہ ترکی روس کو تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کر رہا ہے  اور سیاحت کے شعبے میں اہم امکانات پیش کر رہا ہے ۔

چاوش اولو نے اسطرف توجہ دلائی کہ وہ آئندہ ہفتے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کی انطالیہ میں میزبانی کریں گے۔اس کے بعد وزیر اعظم میدویدیف کی دعوت پر وزیر اعظم بن علی یلدرم روس کا دورہ کریں گے ۔ نئے سال کے آغاز پر دونوں ممالک کے سربراہان روس میں ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ ان دوروں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا ۔



متعللقہ خبریں