چاوش اولو۔ کیری ٹیلی فونک ملاقات

مذاکرات میں حلب کی صورتحال سمیت شام سے متعلق حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی

615230
چاوش اولو۔ کیری ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں حلب کی صورتحال سمیت شام سے متعلق حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے اپنے امریکی ہم منصب کیری کے ساتھ 18 نومبر کو ٹیلی فون پر ملاقات کی تھی۔

مذاکرات میں راقہ میں آپریشن اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد سمیت شام کی  صورتحال پر تبادلہ خیالات  کیاگیا تھا۔

دونوں وزراء نے موصل آپریشن  کی پیش رفتوں پر بھی بات چیت کی تھی۔



متعللقہ خبریں