مکہ مکرمہ پر میزائل داغنے کی کوشش پر ترکی کی شدید مذمت

سعودی  قیادت کی  اتحادی قوتوں کے   ہیڈ کوارٹر  نے  کل اعلان  کیا تھا کہ  یمن  کے شہر  صدا سے مکہ  کی جانب  داغے گئے میزائل کو شہر سے    65 کلو میٹر  کے فاصلے پر  ہی تباہ کر دیا گیا ہے

599344
مکہ مکرمہ پر میزائل داغنے کی کوشش پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے   حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے مکہ   پر  بالسٹک میزائل داغنے    کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ  کی جانب سے  جاری کردہ اعلامیہ میں   کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس ترین  مقامات میں سے ایک  مکہ مکرمہ       کو حوثیوں کی جانب سے  نشانہ بنائے جانے کی  ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں۔  اور سعودی سیکورٹی   قوتوں کی جانب سے اس  حملے کا سد باب کرنے   میں کامیاب رہنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

سعودی  قیادت کی  اتحادی قوتوں کے   ہیڈ کوارٹر  نے  کل اعلان  کیا تھا کہ  یمن  کے شہر  صدا سے مکہ  کی جانب  داغے گئے میزائل کو شہر سے    65 کلو میٹر  کے فاصلے پر  ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ   ستمبر 2014 سے         حوثیوں باغیوں نے  دارالحکومت صناء کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے اور یہ  گاہے بگاہے  سعودی عرب پر  میزائل  پھینکتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں