تیکا کی جانب سے شمالی عراق میں اسکولوں کی مرمت

تیکا   کے  نائب صدر  علی مسکان    نے    ان  اسکولوں  کا دورہ کرتے ہوئے   مقامی انتظامیہ کے  وزیر تعلیم  پشتیوان  صادق  کے ہمراہ  ان  کا افتتاح کی

586133
تیکا کی جانب سے شمالی عراق میں اسکولوں کی مرمت
Ali Maskan.jpg

ترک رابطہ و تعاون   ایجنسی   تیکا   نے  عراقی   کردی علاقائی انتظامیہ کے زیرِ کنٹرول   علاقوں   میں   قومیت، مذہب  اور نسل کی تفریق کیے بغیر    12 اسکولوں کی مرمت  کی  ہے۔

تیکا   کے  نائب صدر  علی مسکان    نے    ان  اسکولوں  کا دورہ کرتے ہوئے   مقامی انتظامیہ کے  وزیر تعلیم  پشتیوان  صادق  کے ہمراہ  ان  کا افتتاح کیا۔

علی  مسکان   نے    بتایا کہ تیکا کے   طور پر    ترکی   دنیا کے مختلف مقامات    میں   کئی ایک کاروائیاں   سر انجام دی ہیں۔

"تا ہم ہزار  ہا سالوں سے    دوست و ہمسایہ کے طور پر   مل جل  کر زندگی  بسر کیے جانے والے اس جغرافیہ میں   ہمارے ساتھ اسقدر مخلصانہ طریقے سے پیش آنے          نے ہمیں   ہمیشہ   مسرت  و فخر دلایا  ہے۔ "

وزیر تعلیم   صادق نے    بھی اس موقع پر کہا کہ ہم     نے فیتو  سے  تعلق رکھنے والے   اسکولوں کو    اپنی تحویل   میں لیتے ہوئے لازمی   تدابیر  اختیار کی ہیں۔

تقریب میں شریک  ترکی کے  عربیل میں قونصلر جنرل  مہمت عاکف    انام     نے بھی کہا کہ  ہم ہمیشہ  علاقائی عوام کے شانہ بشانہ  ہوں گے۔  ہم  ترکی، حکومت  ِ ترکی اور  شہری تنظیموں کے طور  پر     ممکنہ حد  تک    یہاں کے عوام  کے ساتھ تعاون  کر رہے ہیں۔ اس دوران    ہم   دین و نسل  اورلسان کی تفریق کیے بغیر      ہر  ایک  کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں