ہمیں مل کر شام اورعراق کا مسئلہ حل کرنا ہوگا:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان کا توانائی کے عالمی کنونشن سے خطاب کے دوران عالمی لیڈروں سے کہنا تھا کہ  شام اور عراق   کے مسائل حل کرنے میں  تعاون کیا جائے

586691
ہمیں مل کر شام اورعراق کا مسئلہ حل کرنا ہوگا:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان   کا عالمی لیڈروں سے کہنا ہے کہ  شام اور عراق   کے مسائل حل کرنے میں  تعاون کیا جائے ۔

 صدر نے  کہا کہ   ہم جس طرح اپنے ممالک میں     دہشت گردی کے خاتمے کےلیے کوششیں کرتے ہیں اسی طرز پر اگر  شام اور عراق  کےلیے بھی کریں تو کیا ہی اچھا ہوگا۔

 ترک صدر نے اس بات کا اظہار استنبول میں منعقدہ عالمی توانائی کے  کنونشن سے خطاب کے دوران کہا   اور بتایا کہ  ترکی     توانائی   کے ہر شعبے میں  سرمایہ کاری  کی استعداد رکھتا ہے  جس کی وجہ سے سرمایہ کار یہاں  بلا خوف و خطر  اپنا پیسہ لگا سکتے ہیں جن سے انہیں  فائدہ ضرور پہنچے گا۔

 جناب ایردوان نے  ترکی میں تیسرے ایٹمی پلانٹ کے بارے میں بتایا کہ یہ منصوبہ ہماری توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے مقصد کے تحت   مکمل کیا جائے   گا  جس سے ملکی توانائی کی ضرورت کا 10 فیصد  پورا ہو سکے گا۔

  ترک فلو پائپ لائن  منصوبے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ   اس منصوبے  کے تحت  آذری تیل  اور گیس  کی  رسائی  یورپ تک  ممکن ہو سکے گی   جو کہ اس بات کا مظہر ہے کہ  یورپ کی توانائی کی ترسیل میں ترکی  ایک اہم گزر گاہ  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں