نیو یارک:چاوش اولو کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری،اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر  خارجہ احمد داود اولو نے نیو یارک میں ترکی۔بوسنیا۔کرویشیا  اور  ترکی۔بوسنیا ۔ سربیا کے مابین سہ رکنی  وزرائے خارجہ کے اجلاس  میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

575465
نیو یارک:چاوش اولو کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری،اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو  نے  نیو یارک میں   ترکی۔بوسنیا۔کرویشیا  اور  ترکی۔بوسنیا ۔ سربیا کے مابین سہ رکنی  وزرائے خارجہ کے اجلاس  میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

 علاوہ ازیں    وزیر خارجہ نے  ارجنٹائن  کی ہم منصب  سوزانہ  مابیل مالکورہ سے ملاقات کی جس میں  دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر  بات چیت کی گئی ۔

 اس کے بعد  چاوش اولو نے ایتھیوپیا  کے  وزیر خارجہ تیڈروس غیب ریسوس   سے ملاقات   کے دوران   تجارتی حجم کو 1 بلین ڈالر تک پہنچانے  کی ضرورت  پر زور دیا  اور گولن تحریک     سے در پیش خطرات کے بارے میں ایتھیوپیئن وزیر کو  آگاہ کیا گیا ۔

 جارجیا  کے وزیر خارجہ میخائل یانلیڈزے سے ملاقات میں  دو طرفہ تجارتی  اور سیاسی تعلقات میں   فروغ پر بات چیت ہوئی ۔

 



متعللقہ خبریں