گولن کی حوالگی کےلیے ٹھوس دلائل ملنا شروع ہو گئے ہیں:بائیڈن

امریکی نائب صدر بائڈن  نے ایک بیان  میں اس بات کا اعتراف کیاہے کہ  اس بار ہمیں  گولن کی گرفتاری سے متعلق ٹھوس دلائل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

574737
گولن کی حوالگی کےلیے ٹھوس دلائل ملنا شروع ہو گئے ہیں:بائیڈن
erdoğan-çipras.jpg
erdoğan-suudi arabistan veliahtı.jpg
şinzo abe-erdoğan-borut pahor.jpg

 صدر رجب طیب ایردوان    نے   نیو یارک میں  امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ۔

 اس ملاقات میں  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو،وزیر قانون بکر بوزداع،وزیر اقتصادی امور  نہاد زیبک جی ، وزیر توانائی برات البائراک  اور  مشیر خارجہ  فریدون سینیر لی اولو  سمیت ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ  خاقان فیدان بھی  شامل تھے ۔

ملاقات میں  فتح اللہ گولن   کی ترکی  حوالگی   کا معاملہ زیر غور رہا    جبکہ اس موقع پر   وزیر قانون بوزداع نے  گولن سے متعلق بعض دلائل بائڈن کے حوالے کیے ۔

 صدارتی ذرائع سے  معلوم ہوا ہے کہ   بائڈن  نے ایک بیان  میں اس بات کا اعتراف کیاہے کہ  اس بار ہمیں  گولن کی گرفتاری سے متعلق ٹھوس دلائل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

 وائٹ ہاوس نے بھی اس اہم ملاقات کے بارے میں      بیان  جاری کرتےہوئے کہا  ہے کہ بائڈن نے  ترکی کو 15 جولائی     کے واقعات اور اس کے پس پردہ   کار فرما عناصر کے بارے میں   تعاون  کی یقین دہانی کروائی ہے  جبکہ   ترکی سے  تعلقات کی اہمیت   اور     جمہوریت   کی بحالی  کے سلسلے میں حکومت اور عوام کی کوششیں  کو بھی سراہا ہے۔

 فرات ڈھال آپریشن  کی بائڈن نے حمایت کرتے ہوئے   پی کےکے کی دہشت گرد سرگرمیوں  کی مذمت کی ۔

بعد ازاں ، صدر ایردون نے  سلوانیہ،جاپان،یونان اور سعودی لیڈروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 



متعللقہ خبریں