قطری وزیراعظم کی انقرہ آمد، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم  بن علی یلدرم نے  قطری وزیراعظم  عبداللہ بن ناصر الثانی  سے  انقرہ میں ملاقات کی جس میں شام  سمیت   دیگر علاقائی و عالمی موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی

567899
قطری وزیراعظم کی انقرہ آمد، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم  بن علی یلدرم نے  قطری وزیراعظم  عبداللہ بن ناصر الثانی  سے  انقرہ میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں  وزیراعظم یلدرم نے  گولین تحریک   کی 15 جولائی کی بغاوت کی ناکام کوشش      کے حوالے سے حکومت قطر کی حمایت کو سراہا  اور کہا کہ   قطر سے ہمارے سیاسی تعلقات  کافی بہتر ہیں  جس کے نتیجے میں دو طرفہ تجارت،معیشت،توانائی اور صحت جیسے شعبوں   کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

 جناب یلدرم نے  کہا کہ قطر سن 2030 کے اپنے ہدف اور  ترکی   ،اس  کے تناظر میں  سن 2023 کے   اہداف  کو تندہی سے مکمل کرنے   ک جانب رواں دواں ہے  جن کے نتیجے میں ہمارے خطے میں  خوش حالی اور  استحکام کا بول  بالا ہوگا۔

 اس موقع پر  مہمان وزیراعظم نے بھی ترکی سے تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ   ہم ترکی میں جمہوری حکومت کے  خواہاں ہیں   اور 15 جولائی کے واقعات کی جتنی  بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔امید ہے کہ   مستقبل میں  ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید بہتر ہونگے۔

 دریں اثنا ، اس ملاقات میں  شام  سمیت   دیگر علاقائی و  عالمی موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی ۔



متعللقہ خبریں