فیتو محض ترکی کے لئے ہی نہیں تمام ممالک کے لئے خطرناک ہے۔ نعمان قرتلمش

ہمیں اپنے نوجوانوں کو  اس نوعیت کی بے راہ رو تنظیموں سے  بچانا چاہیے اور اس کے لئے اپنے تعلیمی اداروں کو تعمیر کرنے اور ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ نعمان قرتلمش

564821
فیتو محض ترکی کے لئے ہی نہیں تمام ممالک کے لئے خطرناک ہے۔ نعمان قرتلمش

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ فیتو محض ترکی کے لئے ہی نہیں تمام ممالک کے لئے خطرناک ہے۔

نعمان قرتلمش 53  ویں شمالی امریکن اسلامک سوسائٹی  کانفرنس میں شرکت اور دیگر متعدد ملاقاتوں اور مذاکرات کے لئے امریکہ کی ریاست الینوئس کے شہر شکاگو کے دورے  پر ہیں جہاں انہوں نے خاص طور پر شکاگو کے اطراف میں موجود بااثر مسلمانوں کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام کو دو بڑے خطرات کا سامنا ہے ان میں سے ایک اسلام فوبیا لابی ہے تو  دوسری طرف داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں  کے ذریعے مسلمانوں کی گردن دبوچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرح دنیا بھر میں اسلام فوبیا لابی کثیر مصارف کر کے اپنے مقاصد کے حصول میں سرگرم ہے خاص طور پر حالیہ دنوں میں امریکہ میں اسلام فوبیا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا کہ ترکی ایک طرف  PKK اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں اور دوسری طرف فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کر  رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیتو کو صرف ترکی کے خلاف خطرے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔

فیتو کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام سے متعلق امریکی مسلمانوں کو تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے قرتلمش نے کہا کہ 241 افراد کی شہادت اور 2 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والا یہ حملہ ایک ناقابل معافی اہانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو  اس نوعیت کی بے راہ رو تنظیموں سے  بچانا چاہیے اور اس کے لئے اپنے تعلیمی اداروں کو تعمیر کرنے اور ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں واشنگٹن میں ترکی کے سفیر سردار کلچ نے بھی شرکت کی اور اجلاس کے آخر میں ساری دنیا کے مسلمانوں   کی اور ترکی کی کامیابی و کامرانی کے لئے مشترکہ دعا کی گئی۔



متعللقہ خبریں