حقاری ۔وان شاہراہ پربم دھماکہ، ایک فوجی شہید تین زخمی

حقاری ۔وان شاہراہ پرگشت کرنے والی حفاظتی قوتوں کیطرف سے ایک بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دہشت گردوں نے بم کو ریموٹ کنٹرول سے پھاڑ دیا جس کے نتیجے میں  ایک فوجی شہید اور تین زخمی ہو گئے ۔

561024
حقاری ۔وان شاہراہ پربم دھماکہ،  ایک فوجی شہید تین زخمی

 

 حقاری ۔وان شاہراہ پرگشت کرنے والی حفاظتی قوتوں   کیطرف سے سڑک کے کنارے رکھے گئے ایک بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دہشت گردوں نے بم کو ریموٹ کنٹرول سے پھاڑ دیا جس کے نتیجے میں  ایک فوجی شہید اور تین زخمی ہو گئے ۔

فوج نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے  علاقے میں   چھاپہ مار  کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ دریں اثناء شمدینلی کے سامان لی ۔جیدیکان علاقے میں کاروائیاں کرنےوالے فوجیوں پر سرحد پار سے گولی باری کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے ۔ علاقے میں آنے والی ایمبولینس پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کےڈرائیور کو زخمی  کر دیا ۔

 دریں اثناء وان کی تحصیل بش قلعے میں دو دہشت گردوں نے اپنے آپ کو سلامتی قوتوں کے حوالے کر دیا ۔



متعللقہ خبریں