شام میں ترک آپریشن کا مقصد دہشت گرد عناصر کا خاتمہ ہے: قالن

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن  نے   کہا  ہے کہ   شامی شہر منبج میں ترک آپریشن کا مقصد وائی پی جی اور پی وائی ڈی کا صفایا کرنا ہے

559565
شام میں ترک آپریشن کا مقصد دہشت گرد عناصر کا خاتمہ ہے: قالن

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن  نے   کہا  ہے کہ   شامی شہر منبج     میں ترک آپریشن  کا مقصد وائی پی جی اور پی وائی ڈی   کا صفایا کرنا ہے ۔

 انہوں نے  اس بات کا اظہار سی این این  انٹرنیشنل      کی نامہ نگارہ  کرسٹیان  امان پور   سے گفتگو کے دوران کیا ۔

 قالن نے کہا کہ  جرابلس میں  "محافظ فرات" آپریشن   کا مقصد  دہشت گرد عناصر کو  دریائے فرات کے مشرقی کنارے تک محدود رکھنا ہے اور یہ  ساری کاروائی صرف علاقے کو دہشت گردوں  سے پاک کرنےکےلیے ہے ۔

 شام کی حر فوج کے علاقے میں   دباو کے بارے میں   ترجمان  نے کہا کہ  مذکورہ فوج نے  جرابلس میں  داعش کا  خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا  کیا  ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  وہ وائی پی جی  کا یہ گھمنڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے کہ وہ  علاقے میں  واحد قوت کے طور پر موجود ہے ۔

 

 نائب امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ ترکی کے بارے میں  انہوں نے کہا کہ بائیڈن   نے   فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی  کے بارے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

  15 جولائی کے   بعد ملک میں جاری گولن تحریک کے کارندوں  کی گرفتاریوں کے سلسلے میں  قالن نے کہا کہ  حکومت    سرکاری اداروں  میں چھپے ملک دشمنوں کو  منظر عام پر لانے    کی کوشش کر رہی ہے تاکہ آئندہ    ملک میں   کسی بھی طاقت کو  آمریت لانے   کی ہمت   نہ ہو سکے۔

 



متعللقہ خبریں