خطے میں امن کےلیے شام کی علاقائی سالمیت لازمی ہے:یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم   نے کہا ہے کہ شام کی علاقائی سالمیت کا تحفظ   ہمارے ساتھ ساتھ ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کےلیے ضروری ہے اور خواہش ہے کہ شام میں عنقریب   ایک ایسی حکومت قائم ہو جائے جو وہاں کے تمام  نسلی گروہوں کی نمائندہ بن سکے

557180
خطے میں امن کےلیے شام کی علاقائی سالمیت لازمی ہے:یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم   نے کہا ہے کہ   شام کی علاقائی سالمیت   کا تحفظ لازمی ہے۔

 وزیراعظم نے یہ بات  قصر چانکایہ میں  منعقدہ وزرا کابینہ کے اجلاس  میں دیئے گئے وقفے کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت کا تحفظ   ہمارے ساتھ ساتھ ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کےلیے ضروری ہے  اور  خیال ہے کہ  شام   کی خانہ جنگی کے دوران  متحارب گروہوں  کی   ملک کے حصےبخرے کرنے کی  امیدیں  دم توڑ چکی ہیں، شامی عوام  اس معاملے میں  صاحب اختیار   ہیں   اور خواہش ہے کہ شام میں عنقریب   ایک ایسی حکومت قائم ہو جائے جو وہاں کے تمام  نسلی گروہوں کی نمائندہ بن سکے ۔

انہوں نے کہا کہ شام کے سیاسی حل کے لیے  ترکی  ،ایران ،روس،امریکہ  حتی خلیجی ممالک  اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

 غزہ  پر اسرائیل فضائی حملوں   کی مذمت کرتےہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ  اسرائیل سے ہمارے تعلقات  کی بحالی کا مطلب  یہ نہیں کہ ہم فلسطینی موقف سے پیچھے ہٹ جائیں گے  اور اس   کی   اشتعال انگیز کاروائیوں  پر خاموش رہیں گے۔

مصر سے تعلقات کے حوالے  سے انہوں نے کہا  ہم  ان تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں کیونکہ مصر ہماری ثقافتی اقدار سے میل کھاتا ہے اور   مصری  ہماری برادر عوام ہیں   مصرکی موجودہ  حکومت سے ہمارے اختلافات ضرور موجود ہیں  لیکن اس کا اثر دونوں ملکوں کی عوام پر نہیں پڑنا چاہیئے۔

 گزشتہ روز حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں  کے  قائدین سے ہونے والی ملاقات  کو مثبت قرار دیتےہوئے   وزیراعظم نے کہا کہ  نئے آئین سے متعلق ایک مسودہ دس روز کے اندر حزب اختلاف  کو پیش کر دیا جائے گا علاوہ ازیں   انہوں نے بتایا کہ  مشرقی اور جنوب مشرقی ترکی میں سرمایہ کاری کے فروغ  کےلیے نئے ترقیاتی  منصوبوں کا  اعلان  جلد ہی کیا جائے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں