چاوش اولو کی بعض غیر ملکی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون بات چیت

وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو  نے  ایسٹونیا ،سینیگال  کے  ہم منصبوں کے علاوہ یورپی پارلیمان کے خارجہ تعلقات   کی کمیٹی کے صدر المار بروک  سے ٹیلیفون پر بات چیت کی

552589
چاوش اولو کی بعض غیر ملکی وزرائے  خارجہ سے ٹیلیفون بات چیت

وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو  نے  ایسٹونیا ،سینیگال  کے  ہم منصبوں کے علاوہ یورپی پارلیمان کے خارجہ تعلقات   کی کمیٹی کے صدر المار بروک  سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق ،  ایسٹونیا کی  وزیر خارجہ  مارینا کالیورانڈ سے  بات چیت میں  دو طرفہ تعلقات  سمیت ترکی  اور یورپی یونین کے درمیان مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا  جبکہ سینیگال  کے وزیر خارجہ   مانکیور ندایہ سے  بات چیت میں بھی دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا ۔

 المار بروک  سے بات چیت میں اس کے علاوہ   گولن دہشت گرد تنظیم  اور اس کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 چاوش اولو نے  یورپی  ممالک کی طرف سے ترکی کے خلاف بعض  بے بنیاد الزامات  پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام خبریں  غیر مصدقہ ہیں۔



متعللقہ خبریں