دہشت گرد تنظیم فیتو مکاروں، عیاروں اورنوسر بازوں کا گروہ ہے

ان سب  غداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے   گی۔  غداری   دراصل انسانی کریکٹر کی منہ بولتی تصویر ہے۔ غداری  کے لیے کوئی مقام  اور جگہ کا کوئی تعین نہیں ہے۔ غدار کسی وقت بھی غداری کرسکتا ہے اس کے لیے وقت کی کوئی  قید نہیں  ہے۔

544903
دہشت گرد تنظیم فیتو مکاروں، عیاروں اورنوسر بازوں کا گروہ ہے

صدر رجب  طیب ایردوان  نے دہشت گرد تنظیم  فیتو  کے حماتیوں   کی جانب    سوشل میڈیا میں چودہ اگست  کو انتظار کریں کی مہم پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ        ان سب  غداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے   گی۔  غداری   دراصل انسانی کریکٹر کی منہ بولتی تصویر ہے۔ غداری  کے لیے کوئی مقام  اور جگہ کا کوئی تعین نہیں ہے۔ غدار کسی وقت بھی غداری کرسکتا ہے اس کے لیے وقت کی کوئی  قید نہیں  ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  چیمبرز آف کامرس اینڈ  سٹاک ایکسچینج  کے  سربراہان سے  ایوانِ صدر  میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب قاتل ، ریا کار ، چور ڈاکو، اچکے، غدار،آلہ کار اور بد کار  ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ جو کئی بھی قدم اٹھا رہے ہیں ان کے یہ تمام اقدام ان کو نیچے دلدل میں پھنسانے کے لیے کافی ہیں۔   

انہوں نے کہا کہ ترکی کی 93 سالہ تاریخ  میں  دو  بار   فوجی انقلاب  برپا ہوئے، کئی بار حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی، کئی بار  فوج کی جانب سے  میمورنڈم دے دیا گیا ، پھر آسالا ، پی کے کے، ڈی ایچ کے پی اور داعش جیسے دہشت گرد تنظیموں  کا ترکی کو سامنا کرنا پڑا  جبکہ دیگر ممالک  اس قسم کے واقعات کا اکا دکا ہی سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ترکی کی تاریخ اس قسم کے واقعات سے بھری پڑی ہے اور ترکی کو تنہا ہی ان سب  کا مقابلہ کرنا پرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک قوم نے ہمیشہ ہی  ایک قوم،  ایک پرچم،  ایک وطن اور مملکت کی آواز بلند  کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو  کے اراکین کو  اس قسم کا کوئی درد لاحق نہیں ہے کیونہ وہ دنیا کے  160 ممالک ہی کو اپنا وطن سمجھتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ   یہی مذہبی لحاظ ہی سے خبطالحواس نہیں ہیں بلکہ یہ قومیت کے لحاظ سے بھی خبط الحواس واقع ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی  کی ناکام بغاوت کی کوشش دراصل  اس قوم   سے پرچم چھیننے۔  وطن اور مملکت سے محروم کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ   اس  تنظیم کے تمام اسکول ،  درسگاہیں،   اور مکانات دراصل دہشت گردوں کا  ٹھکانہ ہے۔  اس تنظیم کی ہر ایک کمپنی،  انجمن،  ٹرسٹ، فاونڈیشن دہشت  گردی کا مرکز ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ    اس تنظیم کو دی جانے والی ایک ایک پائی دراصل  قوم  پر داغی دالی جانے والی ایک ایک گولی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس بات کو سب کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ سب قاتل ہیں  اور ان کے ہاتھ معصوم  انسانوں  کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

یہ سب  بڑے  مکار و عیار ہیں ۔ یہ سب چور ڈاکو اور اچکے ہیں امتحانوں کے پرچے  چراتے ہوئے  اپنی  پسند کی پوسٹنگ کرواتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے مستقبل سے کھیلتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں