فتح اللہ گؤلن کی واپسی کے لئے دستخطوں کی مہم شرکت کی تعداد 78 ہزار تک جا پہنچی

وائٹ ہاوس انٹر نیٹ پیج سے  FETO کے لیڈرگؤلن کی ترکی کو واپسی کے لئے شروع کی گئی اس پٹیشن مہم  کا ہدف ایک لاکھ دستخط جمع کرنا ہے

542959
فتح اللہ گؤلن کی واپسی کے لئے دستخطوں کی مہم شرکت کی تعداد 78 ہزار تک جا پہنچی

فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کا لیڈر فتح اللہ گؤلن کی ترکی کو واپسی کے لئے وائٹ ہاوس  کے انٹر نیٹ صفحے پر دستخط کی مہم شروع کی گئی ہے جس میں شرکت کی تعداد 78 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

وائٹ ہاوس انٹر نیٹ پیج سے  FETO کے لیڈرگؤلن کی ترکی کو واپسی کے لئے شروع کی گئی اس پٹیشن مہم  کا ہدف ایک لاکھ دستخط جمع کرنا ہے اور اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے ابھی مزید 22 ہزار دستخطوں کی ضرورت ہے۔

مہم کا آغاز 17جولائی کو ہوا ، متن کے عنوان میں "میرا مطالبہ ہے کہ ہماری حکومت گؤلن کے لئے محفوظ بندرگاہ کا فریضہ ادا کرنا بند کرے  اور اسے ترکی کے حوالے کرے "کی عبارت رقم ہے جبکہ متن میں مندرجہ ذیل عبارت کو جگہ دی گئی ہے۔

"15 جولائی کو ترکی کی منتخب اور جمہوری  حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے حملے کا اقدام کیا گیا۔ یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اس اقدام میں ملوث افراد فتح اللہ      گؤلن اور اس کی FETO دہشت گرد تنظیم کے ساتھ منسلک تھے۔ ترکی مشرق وسطٰی میں ہمارا سب سے زیادہ قابل بھروسہ اور پرانا ساجھے دار رہا ہے اور گؤلن کے دہشت گرد ہونے کی ہمارے ترک اتحادیوں کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔ ترکی میں حکومت پر قبضے کے اقدام کو ہمارے دوست ترک عوام کی جرات مندانہ مداخلت کے ذریعے رفع کیا گیا ہے۔ امریکہ کے،   جمہوری طور پر منتخب حکام اور حکومتوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے ہمارے وزیر اعظم اور حکومت کو قائل کرنے میں میری مدد کریں۔ میرا مطالبہ ہے کہ ہماری حکومت فتح اللہ گلین کے لئے محفوظ بندرگاہ کی خدمات سرانجام دینا بند کرے اور اسے ترکی کے حوالے کیا جائے"۔

عرضی کو وائٹ ہاوس  کے انٹر نیٹ پیج  کے "پٹیشن" کے حصے سے "petition.whitehouse.gov  " سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں