امریکہ ترکی سے ہر شعبے میں تعاون کا خواہاں ہے: امریکی فوجی سربراہ

امریکی  مسلح افوا ج کے سربراہ   جوزف ڈنفورڈ نے  وزیراعظم بن  علی یلدرم  سے کہا ہے  امریکہ بغاوت  کی ناکام کوشش  کے حوالے سے  ترکی کے موقف کی تائید کرتا ہے اور ہر شعبے میں تعاون کا خواہاں ہے

542776
امریکہ  ترکی سے ہر شعبے میں تعاون کا خواہاں ہے: امریکی فوجی سربراہ

امریکی  مسلح افوا ج کے سربراہ   جوزف ڈنفورڈ نے  وزیراعظم بن  علی یلدرم  سے کہا ہے  امریکہ بغاوت  کی ناکام کوشش  کے حوالے سے  ترکی کے موقف کی تائید کرتا ہے۔

  وزیراعظم یلدرم نے   ملاقات کے دوران کہا کہ   فتح اللہ گولن تنظیم  نے 15 جولائی   کو حکومت  کا تختہ الٹنے کی جو سازش کی ہے  وہ    ہماری جمہوری روایات  اور عوام کے  لیے سنگین خطرہ  تشکیل دینے کا سبب بنی تھی  مگر  حکومت  نے  جرات مندانہ ترک عوام کی مدد سے یہ سازش ناکام بنادی  اور ہم   نے  امریکی حکام  پر  اس  ناکام بغاوت    کے بارے میں اختیار کردہ موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ  اس سلسلے میں  تمام کاروائی قانونی دائرے میں  ہو رہی ہے  اور  ہم امید کرتےہوئے امریکہ بھی فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی  کو جلد ہی ممکن بنائے گا۔

  ڈنفورڈ نے بھی اس موقع  پر  اس ناکام بغاوت کی مذمت کی اور    کہا کہ امریکہ  ترک حکومت اور عوا م کے ساتھ  ہے  اور ہم ترکی میں  جمہوریت  کا فروغ دیکھنا  چاہتےہیں  اور   تعاون کے ہر شعبے میں    ترکی کا ہاتھ بٹانا چاہتےہیں۔

 



متعللقہ خبریں