ترکی میں فوج کی تشکیل نو، حکمنامہ سرکاری گزٹ میں شائع کردیا گیا

دہشت گرد تنظیم فیتو  کی جانب  سے ملک میں ناکام فوجی بغاوت  کے بعد   نافذکردہ  ایمرجنسی  میں جاری کردہ تیسرے  حکمنامے کے تحت  کو جاری کردیا گیا ہے

541621
ترکی میں فوج کی تشکیل نو، حکمنامہ سرکاری گزٹ میں شائع کردیا گیا

ترکی میں فوج کی تشکیل نو کی تیاریاں۔

دہشت گرد تنظیم فیتو  کی جانب  سے ملک میں ناکام فوجی بغاوت  کے بعد   نافذکردہ  ایمرجنسی  میں جاری کردہ تیسرے  حکمنامے کے تحت  کو جاری کردیا گیا ہے۔

اس حکمنامے کے تحت  ملک میں فوج کی تشکیل نو  کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

صدر ایردوان نے   ملک بھر میں فوج کے ماتحت چلنے والے تمام اسکولوں کو بند کرنے کے ساتھ فوج اور مرکزی خفیہ ایجنسی کو بھی اپنے ماتحت رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نئے حکمنامے  کے مطابق تمام اسکولز بند کر کے ان کی جگہ ایک نیشنل ڈیفینس  یونیورسٹی  قائم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ کی منظوری سے ملک میں فوجی اصلاحات بھی لائی جائیں گی جس کے تحت  فوج اور حساس اداروں کے سربراہ بھی صدر کو جوابدہ ہوں گے۔

ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد صدر طیب ایردوان نے فوج کو مکمل طور پر سول حکومت کے ماتحت لانے کے لیے آئینی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نئےحکمنامے کے مطابق آرمی، نیوی اور فضائیہ کے سر براہان براہ راست وزیر دفاع کو رپورٹ کریں گے۔

صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام فوجی اسکول بند کرکے ان کی جگہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ نئی تبدیلوں سے فوج مزید مضبوط ہو گی۔

نئے حکمنامے کے تحت  گلحانے  فوجی اکیڈمی  گاتا  اور  فوجی ہسپتالوں  کو وزارتِ صحت سے  منسلک کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں