وزیر خارجہ کی بحرینی ہم منصب سے بات چیت،حمایت پر اظہار تشکر

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے بحرینی ہم منصب  شیخ  خالد بن احمد  بن محمد الخلیفہ سے  ٹیلیفون پر  بات چیت کی اور ترکی میں جمہوریت کی بحالی  کی حمایت پر  چاوش اولو نے حکومت بحرین کا شکریہ ادا کیا

540970
وزیر خارجہ کی بحرینی ہم منصب سے بات چیت،حمایت پر اظہار تشکر

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے بحرینی ہم منصب  شیخ  خالد بن احمد  بن محمد الخلیفہ سے  ٹیلیفون پر  بات چیت کی ۔

 بات چیت میں  15 جولائی کے واقعات کی ناکامی اور ترکی میں جمہوریت کی بحالی  کی حمایت پر  چاوش اولو نے حکومت بحرین کا شکریہ ادا کیا ۔

بات چیت میں  علاوہ ازیں  دو طرفہ تعلقات  اور ترک ۔خلیجی ممالک  تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس  کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔

   بعد ازاں  ترک وزیر خارجہ نے  اپنے جرمن ہم منصب  والٹر اشٹائن مائیر سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں  دو طرفہ تعلقات پر  غور کیا گیا ۔

  اس اثنا میں  ترکی میں متعین   جرمن سفیر مارٹن ارڈمان نے ترک  قومی اسمبلی کا دورہ کیا اور تباہ ہونے والے حصوں   کی زیارت کی ۔

 



متعللقہ خبریں