ترکی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 فوجی شہید،متعدد زخمی

ترک  ضلع حقاری  کے قصبے  چوکورجہ  میں   دہشت گرد تنظیم پی کےکے      کی فائرنگ سے 5 فوجی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے

540854
ترکی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 فوجی شہید،متعدد زخمی

ترک  ضلع حقاری  کے قصبے  چوکورجہ  میں   دہشت گرد تنظیم پی کےکے      کی فائرنگ سے 5 فوجی شہید ہو گئے۔

  یہ فوجی سڑکوں پر  بارودی  سرنگوں      کا پتہ لگانے میں مصروف  تھے  کہ اچانک ہی    دہشت گردوں نے    ان  پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں   8 فوج زخمی  بھی ہوئے۔

 اس دوران  شرناک  کے قصبے   کوہ جودی   میں بھی دہشت گردوں نے  اسلحے سے فائرنگ  شروع کر دی  جس سے ایک  فوجی شدید زخمی ہو گیا ۔

 ضلع بتلیس   سے ملحقہ  قارنجہ  نامی قصبے   میں واقع جینڈر میری کی چوکی  پر پی کےکے کے شر پسندوں نے  حملہ کرتےہوئے ایک  فوجی کو زخمی کر دیا ۔

 

 


ٹیگز: #ترکی , #فوجی

متعللقہ خبریں