شمالی قبرص فتح اللہ گولن کی تنظیم پرقدغنیں لگائے گا: اوزگورگون

شمالی قبرص کے  وزیراعظم  حسین اوز گورگون  اور ان کے ہمراہ وفد نے انقرہ میں  وزیراعظم بن علی یلدرم سے  ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے یقین دلایا کہ شمالی قبرص، فتح اللہ تنظیم اور اس کے  کارکنوں کےلیے آماجگاہ نہیں بنے گا

537922
شمالی قبرص فتح اللہ گولن کی تنظیم پرقدغنیں لگائے گا: اوزگورگون

 شمالی قبرص کے  وزیراعظم  حسین اوز گورگون  اور ان کے ہمراہ وفد نے انقرہ میں  وزیراعظم بن علی یلدرم سے  ملاقات کی ۔

   بعد ازاں دونوں  رہنماوں کے درمیان بین الوفود مذاکرات ہوئے  جس   کے اہم موضوعات میں فتح اللہ گولن تنظیم اور  سازشی عناصر کے  خلاف حکومت کی کاروائی  شامل تھے ۔

 واضح رہے کہ شمالی قبرص کی حکومت نے   فتح اللہ گولن تنظیم کو دہشتگرد تنظیموں کی  فہرست میں  شامل کر  لیا  ہے جس کے نتیجے میں   تنظیم  کا کوئی بھی رکن شمالی قبرص فرار  ہونے کی کوشش کرے گا اسے   گرفتار کر کے جمہوریہ ترکی کے حوالے کیا جائے گا۔

   مذاکرات کے بعد ایک خباری کانفرنس  کے دوران   وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ  صدر ایردوان  اور حکومت  نے  عوامی طاقت کے   سہارے   اس بغاوت  کو ناکام بنایا ہے  اور دنیا کو اس بات کا اندازہ ہو گیا ہےکہ ترک عوام    ایک نڈر اور بے باک    قوم ہے  جو  جمہوریت  کے لیے  ٹینکوں کے آگے لیٹنے سے بھی گریز نہیں کرتی ۔

اس موقع  پر مہمان  وزیراعظم  اوزگورگون نے بھی کہا کہ  شمالی قبرص، فتح اللہ تنظیم اور اس کے  کارکنوں کےلیے     آماجگاہ نہیں بنے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں