اگر امریکہ نے گیولن کو ترکی کے حوالے نہ کیا تواس سے گیولن کی سرپرستی جاری رکھنے پر یقین کرنا پڑے گا

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی  کے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے  بعد  ٹینک اور ہیلی کاپٹر  وں سمیت بڑی تعداد میں فوجی لاپتہ ہونے کی خبریں    من گھڑت ہیں

532908
اگر امریکہ نے گیولن کو ترکی کے حوالے نہ کیا تواس سے گیولن کی سرپرستی جاری رکھنے پر یقین کرنا پڑے گا

صدراتی ترجمان  ابراہیم  قالن  نے کہا ہے کہ فتح اللہ گیولن  دہشت گرد تنظیم  کے سرغنہ   فتح اللہ  گیولن  کو اگر حکومت متحدہ امریکہ نے ترکی کے حوالے  نہ کیا تو ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ  متحدہ امریکہ  اس شخص کی حمایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 جولائی  کے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے  بعد  ٹینک اور ہیلی کاپٹر  وں سمیت بڑی تعداد میں فوجی لاپتہ ہونے کی خبریں    من گھڑت ہیں۔

انہوں نے ایک پراوئیویٹ  ٹی وی چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ   زیر حراست فوجیوں کی وجہ سے دہشت گردتنظیم پی کے کے اور داعش کے خلاف جاری جدو جہد پر  کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش  مسلح فوج کے ایک چھوٹے سے گروپ کی جانب سے کی گئی ہے جس کا ترکی کی سیکورٹی پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔



متعللقہ خبریں