بغاوت کی کوشش کے بعد سرکاری ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے

محکمہ  مذہبی امور    کے اندرون و بیرون ملک    مامور    492  کارکنان   کی نوکریاں  بھی اسی      سبب کی بنا پر  ختم کر دی گئی ہیں

532703
بغاوت کی کوشش کے بعد سرکاری ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے

فتح اللہ  دہشت  گرد تنظیم    کی  حکومت کا تختہ اُلٹنے کی ناکام  سازش   کے بعد  کئی سرکاری اداروں کی طرح  وزارت   عظمی میں  بھی   صفائی کا عمل  شروع  کر دیا گیا ہے۔

اس آپریشن  میں 230  رپورٹر،  19   ایکسپرٹس، 6  شمیر اور دو قانونی   مشیروں سمیت  مجموعی طور پر 257      ملازمین کو ان کے عہدے سے  بر طرف کردیا  گیا ہے۔

 انرجی  مارکیٹ     ریگو لیٹری  بورڈ       کے 25 ملازمین کو بھی اسی جواز میں   نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ  مذہبی امور    کے اندرون و بیرون ملک    مامور    492  کارکنان   کی نوکریاں  بھی اسی      سبب کی بنا پر  ختم کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کل   وزارت داخلہ   میں  کاروائی کرتے ہوئے  8 ہزار 777   ملازمین کو برطرف کر دیا گیا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں