عالمی سطح پر ترکی کے حق میں بیانات،جمہوریت کے فروغ پر زور

یورپی   کونسل  کے صدر ڈونالڈ ٹسک،یورپی یونین کمیشن  کے صدر یاں  کلاڈ ینکر  اور یورپی یونین  کے خارجہ امور کی نمائندہ  فیڈریکا  موگے رینی  نے بھی حکومت ترکی کی تائید  کی

530392
عالمی سطح پر ترکی کے حق میں بیانات،جمہوریت کے فروغ پر زور

ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے   کی سازش کے خلاف دنیا بھر سے  پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 یورپی یونین نے  اپنے پیغام میں کہا کہ  ترکی میں   عوام کی منتخب شدہ حکومت     کی  حمایت کی جاتی ہے۔

 یورپی   کونسل  کے صدر ڈونالڈ ٹسک،یورپی یونین کمیشن  کے صدر یاں  کلاڈ ینکر  اور یورپی یونین  کے خارجہ امور کی نمائندہ  فیڈریکا  موگے رینی  نے بھی حکومت ترکی کی تائید  کی ۔

 بیانات میں  کہا گیا      ترکی یورپی یونین کا  اہم اشتراکی ملک ہے  جہاں  جمہوری  طریقے سے منتخب حکومت  اور  سرکاری اداروں پر  قبضے  کی سازش  ناقابل قبول ہے  اور ہماری خواہش ہے کہ   ترکی میں  سرکاری سرگرمیاں  جلد ہی بحال  ہو جائیں۔

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل  یانز اسٹولٹن برگ نے  بھی  اپنے بیان میں کہا کہ استنبول اور انقرہ  میں  فتح  اللہ گولین   کی دہشت گرد تنظیم  نے  اقتدار پر ناجائز قبضے کی جو کوشش کی ہے  وہ قابل مذمت ہے اور  ہمارا مطالبہ ہے کہ   ترکی  کے تمام  سرکاری و نیم  سرکاری ادارے  جمہوری  روایات  کا احترام کریں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری  نے    اپنے ترک ہم منصب  مولود چاوش اولو     سے ٹیلیفون بات چیت کے دوران  کہا کہ امریکہ    ترکی میں    ایک منتخب شدہ عوامی حکومت  کی حمایت کرنا جاری رکھے گا۔

 بوسنیا کی صدارتی کونسل کے صدر باقر  عزت بیگ اوویچ  نے بھی  اس سازش کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ  ہماری عوام  عزیزم   صدر رجب طیب ایرودان  اور برادر  ترک عوام  کی اس جنگ میں  ساتھ ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں