ترک مسلح افواج کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں
دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ کو بھی پُر عزم طریقے سے جاری رکھنے والی ترک مسلح افواج نے شام سے ترکی پر فائرنگ کی تیاری میں ہونے والے 31 اہداف کو نشانہ بنایا
518061
ترک مسلح افواج کے دہشت گرد تنظیم PKK کےخلاف قارس، شرناک، حقاری اور شمالی عراق پر فضائی حملوں میں 13 اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔
قارس، شرناک اور حقاری چوکورجا کے نواحی علاقوں میں ان آپریشنز کے دوران دہشت گرد تنظیم کی 11 پناہ گاہوں اور غاروں کو ہدف بنایا گیا ۔
دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ کو بھی پُر عزم طریقے سے جاری رکھنے والی ترک مسلح افواج نے شام سے ترکی پر فائرنگ کی تیاری میں ہونے والے 31 اہداف کو نشانہ بنایا۔
اتحادی قوتوں کے لڑاکا طیاروں کا بھی تعاون حاصل ہونے والے اس آپریشن میں داعش کے 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 15 دفاعی ٹھکانوں اور دہشت گردوں کے زیر استعمال 5 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔