دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث بلدیات کے خلاف تفتیش جاری ہے:قورتولموش

نائب وزیراعظم قورتولموش نے بتایا کہ  دہشت گردی کے خلاف    حفاظتی اداروں کا آپریشن  جاری ہے    اور جو بلدیات  دہشت گردوں کی   حمایت  اور مالی  امداد میں  ملوث  ہیں اُن کے خلاف وزارت داخلہ کی   تفتیش جاری ہے

514866
دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث بلدیات کے خلاف تفتیش جاری ہے:قورتولموش

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش  نے کہا ہے کہ   دہشت گردی کی حمایت میں ملوث بلدیات کے خلاف  کاروائی کی جارہی ہے ۔

 نائب وزیراعظم  نے ایوان صدر میں گزشتہ روز صدر رجب طیب ایردوان   کی زیر قیادت  وزرا کابینہ کے اجلاس کی تفصیلات اخباری نمائندوں کو بتائیں۔

 انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں  ملکی و غیر ملکی  صورت حال    کا جائزہ  لیتے ہوئے  ترک مسلح افواج کی کارکردگی  اور  وزارت داخلہ و خارجہ    اور   خفیہ ایجنسیوں  کی  تیار کردہ رپورٹس  پر  غور کیا گیا ۔

 جناب قورتولموش نے بتایا کہ  دہشت گردی کے خلاف    حفاظتی اداروں کا آپریشن  جاری ہے    اور جو بلدیات  دہشت گردوں کی   حمایت  اور مالی  امداد میں  ملوث  ہیں اُن کے خلاف وزارت داخلہ کی   تفتیش جاری ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ   حکومت کی اولین ترجیح  دہشت گردی کا خاتمہ ہے  جس کے ساتھ  ساتھ  حکومت،  غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ  اور   ترکی کو  ایک جاذب نظر ملک بنانے کےلیے  بھی کوشاں ہے ۔

 اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا   تکنیکی لحاظ سے دو طرفہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں