یورپ ترکی کو مشورے نہیں عملی تعاون کا مظاہرہ کرے، قالن
علیحدگی پسند تنظیم PKK کی طرح کے تنظیمیں اپنے بل بوتے پر پاوں پر کھڑا رہنے کی سکت نہیں رکھتیں
ایوان صدر کے ترجمان ابراھیم قالن کا کہنا ہے کہ یورپی دوستوں کو ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مشورے دینے کے بجائے اس سے تعاون کرنا چاہیے۔
قالن نے ایوان صدارت میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے ایجنڈے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسند تنظیم PKK کی طرح کے تنظیمیں اپنے بل بوتے پر پاوں پر کھڑا رہنے کی سکت نہیں رکھتیں۔ اس تنظیم کے کس سے مدد لینے کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔
یورپ سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کرنے والے ابراھیم قالن نے یہ سوال کیا کہ" کیا یہ لوگ PKK کی یورپ میں کتنی شاخیں ہونے سے آگاہ ہیں؟
جب ہم اس حقیقت سے ان کو آگاہی کراتے ہیں تو یہ "انسانی حقوق ، آزادی اظہار، قوانین کی بالا دستی" کی طرح کے جوابات ملنے کاذکرنے والے قالن نے بتایا کہ اس دوہرے معیار اور تیور کو اب ختم دینا چاہیے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو بھی مذکورہ تنظیم کی دیگر شاخوں سے تعاون نہیں کرنا چاہیے، کل استنبول اور آج ماردن میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے ترکی سے انسداد دہشت گردی قانون میں ترامیم کی توقعات حق بجانب نہ ہونے کا واضح طور پر اظہار ہوتا ہے۔
لہذا ترکی کی اس جدوجہد میں اسے کمزور بنا سکنے والے عمل درآمد کو اپنانے پر مجبور کرنا ایک صحیح امر نہیں ہے۔