جو،ترکی کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ان کے مقابل ہم یک وجود بن جائیں گے

علاقے میں مضبوط ترکی  گوارا نہیں کیا جا رہا  لیکن ترکی ان تمام چالوں کو ناکام بنانے کے لئے ہر شعبے میں اپنی تیاریوں کو جاری رکھے گا۔ صدر ایردوان

500218
جو،ترکی کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ان کے مقابل ہم یک وجود بن جائیں گے

ترکی کے اعلٰی سرکاری حکام نے فتح استنبول  کی 563 ویں سالگرہ  کی تقریبات میں عوام کے ساتھ مل کر   فتح کی خوشی اور جوش و خروش کو منایا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ینی کاپی   میں "دوبارہ احیاء دوبارہ عروج" کے سلوگن کے ساتھ   منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جو،ترکی کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ان کے مقابل ہم یک وجود بن جائیں گے۔

شام  میں  نئی ساخت  کے ساتھ مختلف فریقین کی طرف سے تعاون کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "شام میں روس کا کیا کام ہے؟ وہاں ایران کا  کیا کام ہے؟ وہاں دہشت گرد تنظیم YPG کا کیا کام ہے؟ اور کیا کام ہے وہاں نام نہاد جنگی بیڑے سے مسلح امریکی فوجیوں کا؟"

صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ سب چالیں  اس لئے ہیں کہ علاقے میں مضبوط ترکی  گوارا نہیں کیا جا رہا  لیکن ترکی ان تمام چالوں کو ناکام بنانے کے لئے ہر شعبے میں اپنی تیاریوں کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی ترقی سے بے اطمینانی محسوس کرنے والے اپنے عزائم سے باز نہیں آئے  لہٰذا ہمارے لئے ضروری ہے کہ  اپنی اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے مزید محنت کریں۔

اسمبلی اسپیکر اسماعیل قاہرمان نے بھی فاتح سلطان مہمت  کی مثالی شخصیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ سلطان مہمت 6 زبانوں پر عبور رکھنے والی، عالم  ریاضی دان ، ماہر تیر باز، منجھے  ہوئے شاعر اور ترک تاریخ کی   ہی نہیں پوری دنیا  کی مانی ہوئی  بے مثال شخصیت   کا نام ہے۔

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے کہا کہ فتح استنبول  کے لئے فاتح سلطان مہمت نے بحری جہازوں کو خشکی سے  گزارا اور ہم نے   ٹرینوں اور گاڑیوں کو سمندر کے اندر سے گزار کر مارمرائے اور یوریشیاء منصوبوں  کے ذریعے  دونوں بّر اعظموں کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں