ترکی کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام،گرفتار شدگان میں پاکستانی بھی شامل

ترکی کے دو شہروں سے غِر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں پاکستانی بھی شامل تھے

499342
ترکی کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام،گرفتار شدگان میں پاکستانی بھی شامل

ترک شہر موعلا   کے قصبے یاتاغان میں 48 غیر ملکی پکڑے گئے۔

 پولیس کو اطلاع ملی  کہ   بعض غیر  ملکی  غیر قانونی طریقے سے یونانی جزیرے کوس جانے    کی  کوشش کر رہے ہیں جس پر پولیس نے   دو مشتبہ  بسوں  پر چھاپہ مارتے ہوئے  افغان،شامی،پاکستانی اور برمی افراد کو گرفتار کرلیا ۔

 دوسری جانب   مغربی شہر ایدیرنے  کے راستے بھی  یورپ میں داخلے کی کوشش میں31  غیر ملکی گرفتار کرلیے گئے جن میں  افغان،پاکستانی،ایرانی اور شامی   باشندے شامل تھے ۔

بعد ازاں ان افراد کو  مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ۔



متعللقہ خبریں