آذربائیجان کی آزادی کے 98 سال،سفارت خانے میں تقریب کا اہتمام

آذربائیجان کی آزادی  کے  98 سال مکمل ہونے کی خوشی میں  انقرہ میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا  گیا جس میں غیر ملکی سفیروں  کے علاوہ  نائب وزیراعظم توعرول تُرکیش،وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی  اور وزیر مواصلات احمد ارسلان بھی موجود تھے

499435
آذربائیجان کی آزادی کے 98 سال،سفارت خانے میں تقریب کا اہتمام

آذربائیجان کی آزادی  کے  98 سال مکمل ہونے کی خوشی میں  انقرہ میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا  گیا ۔

 آذری سفارت خانے میں منعقدہ اس تقریب میں  غیر ملکی سفیروں  کے علاوہ  نائب وزیراعظم توعرول تُرکیش،وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی  اور وزیر مواصلات احمد ارسلان بھی موجود تھے ۔

 اس موقع پر  نائب وزیراعظم ترکیش نے  کہا کہ بالائی قارا باغ     کے  محاذ پر ہونے والی جھڑپوں کا ترکی نے قریبی جائزہ  لیا ہے   اور ہم مانتے ہیں   کہ آذربائیجان  کو  اپنی  علاقائی سالمیت  اور بقا کا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے ،ترک عوام ماضی کی طرح      آئندہ  بھی آذری برادر عوام کی حمایت کرتی رہے گی ۔

 وزیر مواصلات احمد ارسلان نے بھی کہا کہ باکو ۔تبلیسی اور قارس کے درمیان  ریلوے لائن   آئندہ سال مکمل ہو جائے گی  جس سے تجارت  اور  معاشی استحکام     کو فروغ حاصل ہوگا۔

 بعد ازاں   اس دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا ۔



متعللقہ خبریں