ترکی میں نئی حکومت کے قیام کی سرگرمیاں شروع
صدر ترکی نے سرعت سے نئی کابینہ کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا اور یلدرم کو نئی حکومت کے قیام کے فرائض سونپے
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے کنونشن کے بعد حکومت کے قیام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
قواعد و ضوابط کی رو سے وزیر اعظم احمد داود اولو نے ایوان صدر کو جاتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان کو اپنا استعفی پیش کیا۔
بعد ازاں آق پارٹی کے نئے سربراہ بن علی یلدرم ایوانِ صدارت تشریف لے گئے۔
اس موقع پر صدر ترکی نے سرعت سے نئی کابینہ کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا اور یلدرم کو نئی حکومت کے قیام کے فرائض سونپے۔
جناب یلدرم آج نئی کابینہ کو تشکیل دیتے ہوئے منظوری کے لیے صدر کو پیش کریں گے بعد ازاں نئے حکومتی پروگرام کو پڑھ کر سنایا جائیگا اور نئی حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔
آق پارٹی کی نئی مرکزی فیصلہ انتظامیہ کمیٹی نے ہفتے کے پہلے روز سے ہی اپنی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ چیئر مین بن علی یلدرم کی زیر صدارت یکجا ہونے والی نئی کمیٹی میں سنٹرل ایگزیکٹوو کونسل کا تعین کیا جائیگا۔