ترکی کو جلد ہی 1 بلین یورو کی امدادی رقم مل جائے گی: یورپی کمیشن

یورپی یونین   کا  کہنا ہے کہ وہ  ترکی میں شامی مہاجرین کی امداد کےلیے 1 بلین یورو کی رقم  جولائی کے اواخر تک مہیا کر دے

489921
ترکی کو جلد ہی 1 بلین یورو کی امدادی رقم مل جائے  گی: یورپی کمیشن

یورپی یونین   کا  کہنا ہے کہ وہ  ترکی میں شامی مہاجرین کی امداد کےلیے 1 بلین یورو کی رقم  جولائی کے اواخر تک مہیا کر دے گی ۔

 اس بارے میں برسلز میں ایک  اجلاس منعقد ہوا  جس میں  ترکی کو شامی مہاجرین کی بحالی کےلیے فنڈ فراہم کرنے    میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد  یورپی کمیشن  کے  وسعتی امور اور خارجہ پالیسیوں کے افسر   یوحانس ہان  نے بتایا کہ ترکی کو  3 بلین یورو کی  رقم میں  سے 200 ملین  فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی 1 بلین یورو بھی جولائی کے آکر تک  مہیا کر دیئے جائیں گے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ رقم شامی مہاجرین   کی صحت،تعلیم،خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات پر خرچ کی جائے گی ۔

 



متعللقہ خبریں