یوم اطفال و قومی حاکمیت بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

بچوں نے وزیر تعلیم نبی آوجی کے ہمراہ اتاترک کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے اس پر پھول چڑھائے

476594
یوم  اطفال و قومی حاکمیت بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

آج 23 اپریل قومی حاکمیت و یوم اطفال بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پہلی تقریب کا اہتمام مزار اتاترک پر ہوا۔

جس دوران بچوں نے وزیر تعلیم نبی آوجی کے ہمراہ اتاترک کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے اس پر پھول چڑھائے۔

دوسری تقریب قومی اسمبلی میں منعقد ہوئی ، جہاں پر سرکاری حکام نے اپنی اپنی گدی مختصر مدت کے کے لیے بچوں کے حوالے کی۔

بعد ازاں بچے قصر چنکایہ گئے ج جس دوران ان میں سے ایک نے وزیر اعظم کی نمائندگی کی۔

اس کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے بچوں کو شرف ملاقات بخشا ۔

دریں اثناء قومی اسمبلی کا 23 اپریل خصوصی ایجنڈے پر مبنی اجلاس دوپہر دو بجے منعقد ہو گا۔



متعللقہ خبریں