دہشت گردوں کی فائرنگ سے مزید ایک فوجی شہید

نصب کردہ بم کو تباہ کرتے وقت ترک فوجی ایک نشانہ باز دہشت گرد کے فائر سے جام شہادت نوش کر گیا

476747
دہشت گردوں کی فائرنگ سے مزید ایک فوجی شہید

ضلع ماردن کی تحصیل نوصائبن میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی شہید ہو گیا۔ تحصیل میں اعلان کردہ کرفیو کے بعد دہشت گردوں کو پکڑنے ، نصب کردہ بموں کو تباہ کرنے، گھڑوں کو بند کرنے اور رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے ترک مسلح افواج اور پولیس کی 14 مارچ سے ابتک کاروائیاں جاری ہیں۔ اس دائرہ کار میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کردہ بم کو تباہ کرتے وقت ترک فوجی ایک نشانہ باز دہشت گرد کے فائر سے جام شہادت نوش کر گیا۔



متعللقہ خبریں