ترک طیاروں کی شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری

مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گرد تنظیم کے تھکانوں ، جنگی سازو سامان، ڈپو اور پناہ گاہوں کو ایف سولہ، ایف چار قسم مکے طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے

474165
ترک طیاروں کی  شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک مسلح افواج نے عراق کے شمال میں گارا کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، کے ٹھکانوں پر 22 طیاروں کے ذریعے بمباری کی ہے۔

مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گرد تنظیم کے تھکانوں ، جنگی سازو سامان، ڈپو اور پناہ گاہوں کو ایف سولہ، ایف چار قسم مکے طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

مسلح افواج کے مطابق شرناک، سیلوپی، ماردین ، نصائبن، حقاری اور یوکسیک اووہ میں جاری فوجی آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کے سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں