ترک شہریوں کے خود کو محفوظ محسوس کرنے تک آپریشن جاری رہیں گے

دہشت گردی کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہیں گے کہ جب تک ہر ترک شہری اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔ وزیر اعظم احمد داود اولو

474175
ترک شہریوں کے خود کو محفوظ محسوس کرنے تک آپریشن جاری رہیں گے

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہیں گے کہ جب تک ہر ترک شہری اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔

داود اولو نے یورپی کونسل کی پارلیمنٹیرین اسمبلی کی جنرل کمیٹی کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے ترکی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے اسمبلی ممبر ارتغرل کُرک چو کی طرف سے ترکی کے جنوب مشرق میں PKK کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق سوال کے انگریزی میں پوچھے جانے پر سخت الفاظ میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے دن کہ جب ترکی زبان کا تعین یورپی کونسل کی ورکنگ زبان کے طور پر کیا گیا ہے ایک ترک وزیر اعظم سے ترکی میں سوال پوچھا جاتا تو یہ زیادہ بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں پر اس کے شہریوں کی طرف سے ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

خواہ داعش ہو، PKK ہو ، DHKP-C یا پھر جو بھی دہشت گرد تنظیم ملک کی گلیوں میں بارودی سرنگیں بچھائے گی اور چھتوں پر ماہر نشانے باز بٹھائے گی اور بم سے مسلح گاڑیوں سے ہمارے شہریوں پر حملے کروائے گی تو اسے روکنا ہماری ذمہ داری ہو گا ۔

ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف یہ جدوجہد خواہ آپ چاہیں یا نہ چاہیں اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک جمہوریہ ترکی کے شہری خود کو حفاطت میں محسوس نہیں کرتے۔



متعللقہ خبریں