صدر رجب طیب ایردوان کےلئے " ہیش ٹیگ"

ترکی کے ایک شہری نے ٹویٹر پر "# WeLoveErdogan " کے عنوان سے ایک ہیش ٹیگ شروع کیا ہے جس کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے

461163
صدر رجب طیب ایردوان کےلئے " ہیش ٹیگ"
cumhurbaşkanı twitter hashtag1.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کےلئے " ہیش ٹیگ" کے ساتھ تعاون۔۔۔

ترکی کے ایک شہری نے ٹویٹر پر "# WeLoveErdogan " کے عنوان سے ایک ہیش ٹیگ شروع کیا ہے جس کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

یہ ٹیگ صدر ایردوان کے دورہ امریکہ کے آغاز کے بعد شروع کیا گیا ہے جو ایک مختصر وقت میں ٹرینڈ ٹاپک لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔

نائب وزیر اعظم یالچن آق دوعان ، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، وزیر انصاف بکر بوزداع سمیت تقریباً ایک لاکھ افراد نے "# WeLoveErdogan " کے ٹیگ کے ساتھ صدر ایردوان کی ویڈیوز، تصاویر اور مختلف پروگراموں میں دئیے گئے بیانات پر مشتمل چیزیں شئیر کی ہیں۔

ترکی اور انگریزی زبان میں شئیر کی جانے والی ان ویڈیوز میں "امریکہ دیکھے سربراہ ایسا ہوتا ہے"، "میرا ملک میرا لیڈر"، "عالمی سربراہ ، جمہوریہ ترکی کا صدر امریکہ میں" جیسے جملے مرکز توجہ بن رہے ہیں۔

یہ مہم، ٹویٹر ترکی کے ایجنڈے پر پہلے نمبر پر اور عالمی ایجنڈے پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں