صدر رجب طیب ایردوان کی امریکہ روانگی

امریکہ روانگی سے قبل صدرِ ترکی نے انقرہ، استنبول، برسلز اور لاہور کے حملوں کے بعد بین الاقوامی تعاون کے نا گزیر ہونے کو عالمی سربراہان تک پہنچانے کے ارادے کا اظہار کیا ہے

460527
صدر رجب طیب ایردوان کی امریکہ روانگی

صدر رجب طیب ایردوان متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما کی دعوت پر واشنگٹن میں منعقد ہونے والے نکلیئر سیکورٹی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

صدر ِ ترکی نے اس ملک کو روانگی سے پیشتر اتاترک ہوائی اڈے پر پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

ترکی کے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سمیت ہر شعبے میں مخلصانہ اور وسیع پیمانے کے تعاون کا دفاع کرنے والے ایک ملک ہونے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ " اس سربراہی اجلاس میں ہم بلخصوص پیرس، انقرہ، استنبول، برسلز اور لاہور میں حال ہی میں ہونے والی دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف اب کسی مخلصانہ تعاون کی ضرورت پر زور دیں گے۔"

ان کاکہنا تھا کہ وہ واشنگٹن کے دورے میں حکومتی سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات سر انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں وہ کاروباری حلقوں ، اکیڈمک حلقوں سمیت ماحولیات و پریس کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جناب ایردوان نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ دورہ امریکہ کے دوران افتتاح کیا جانے والا ترک امریکی ثقافتی و تہذیبی مرکز ایک اہم کردار سنبھالے گا۔

عراق کے باشیکا علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے سے ایک ترک فوجی کو شہید کیے جانے کا بھی ذکر کرنے والے صدر کا کہنا تھا کہ اس واقع کے فوراً بعد تنظیم کو بھاری جواب دیتے ہوئے ہمارے شہید کا بدلہ لیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان 31 مارچ تا یکم اپریل واشنگٹن میں منعقد ہونے والے نکلیئر سیکورٹی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی سن 2011 میں واشنگٹن میں شروع کیے جانے والے اس سلسلے میں شروع سے ہی فعال طریقے سے شرکت کرتا چلا آرہا ہے۔

اجلاس میں جوہری دہشت گردی کے خطرات کے خلاف جدوجہد، جوہری و تابکار مواد کے تحفظ کے حوالے سے سیکورٹی اقدامات کو تقویت دینے اور اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے معاملات زیرِ غور لائے جائینگے۔



متعللقہ خبریں