داود اولو ۔ مرکل ملاقات

دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو باہمی تعاون کے ساتھ اور پُرعزم طریقے سے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا

457157
داود اولو ۔ مرکل ملاقات

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں سربراہان نے بیلجئیم میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔

وزارت اعظمیٰ دفتر سے موصول معلومات کے مطابق ٹیلی فونک ملاقات جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی طلب پر کی گئی۔

مذاکرات میں داود اولو اور مرکل دونوں نے بیلجئیم میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کی اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو باہمی تعاون کے ساتھ اور پُرعزم طریقے سے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

برسلز میں جاری ترکی۔یورپی یونین سربراہی اجلاس میں طے پانے والا سمجھوتہ بھی مذاکرات کے ایجنڈے پر تھا۔

داود اولو اور مرکل نے کہا ہےکہ غیر منّظم نقل مکانی اور معصوم انسانوں کی ہلاکتوں کے سدباب کے لئے یہ سمجھوتہ ایک اہم موقع ہے لہٰذا تمام فریقین کو باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ اس پر عمل کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں