قندیل: ترک فضائیہ کی بمباری،دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان کا سامنا

ترک مسلح افواج نے دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی خاطر شمالی عراق کے علاقے قندیل پر بمباری کی جس کے دوران 67 دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا

449430
قندیل: ترک فضائیہ کی بمباری،دہشت  گردوں کو بھاری جانی نقصان کا سامنا

ترک مسلح افواج نے دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کےلیے فضائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ترک فضائیہ کے ایف سولہ اور ایف چودہ لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے علاقے قندیل پر حملوں کے دوران 67 دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ۔

جنرل ہیڈ کوارٹر کے مطابق اس آپریشن میں قندیل، متینہ،حفتانین ،آواشین اور باسیان میں واقع ک کیمپوں پر بمباری کی اور انہیں تباہ کر دیا ۔

ترک ضلع آعری کے TENDÜREK نامی کوہساری سلسلے میں بھی جینڈر میری کے آپریشن کے دوران پی کےکے کے دو ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے وافر مقدار میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں