یونان جانے کی کوشش سینکڑوں غیر ملکی گرفتار

غیر قانونی طریقے سے ترکی کے راستے یونان جانے کی کوشش میں ضلع آئیدین اور ازمیر کے بعض علاقوں سے سینکڑوں افغانی اور شامی باشندے گرفتار کرلیے گئے

448748
یونان جانے کی کوشش سینکڑوں غیر ملکی گرفتار

غیر قانونی طریقے سے ترکی کے راستے یونان جانے کی کوشش میں ضلع آئیدین کے ساحلی قصبے سوکے سے 58 غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے۔

ان غیر ملکیوں کو ایک کنٹینر میں رکھا گیا تھا جنہیں بر وقت مداخلت کرتےہوئے دم گھٹنے سے بچا لیا گیا ۔

ان غیر ملکیوں کا تعلق شام سے بتایا گیا ہے جن کے بتانے پر اس کاروائی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

دریں اثنا، ازمیر کے قصبے دیکیلی میں بھی ترک ساحلی محافظوں نے ایک کاروائی کے دوران دو کشتیوں پر چھاپے میں 103 افراد گرفتار کر لیے جن میں افغانی اور شامی باشندے شامل تھے۔

ازمیر شہر کے ایک دوسرے ساحلی قصبے چشمے کے راستے یونان جانے کی کوشش میں ملوث 123 غیر ملکی حراست میں لیے گئے جن میں بھی شامی اور افغانی باشندے شامل تھے۔



متعللقہ خبریں