داود اولو ۔ مرکل ملاقات

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو کی غیر قانونی نقل مکانی اور شام کی صورتحال پر جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات

441320
داود اولو ۔ مرکل ملاقات

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے غیر قانونی نقل مکانی اور شام کی صورتحال پر جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

وزارت اعظمیٰ دفتر سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی طلب پر کئے گئے۔

مذاکرات میں وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ جھڑپوں کے بند ہونے کے بارے میں جو سمجھوتہ طے پایا ہے اس پر عمل درآمد سب سے پہلے شامی شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں داعش، PYD اور YPG جیسے دہشت گرد گروپوں کو حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

مذاکرات میں غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد میں ترکی۔جرمنی اور ترکی۔یورپی یونین کے باہمی تعاون کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا ۔ دونوں رہنماوں نے ترکی، جرمنی اور یورپی یونین کے حکام کی طرف سے شروع کردہ تعاون پر ممنونیت کا اظہار کیا۔

داود اولو اور مرکل نے موجود تعاون کے مستقل فروغ کے ساتھ جاری رہنے پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا اور بحر ایجئین میں غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد کے دوران نیٹو کی متوقع کاروائیوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماوں نے 7 مارچ کو متوقع ترکی۔یورپی یونین سربراہی اجلاس میں نقل مکانی جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ ترکی۔یورپی یونین تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کئے جانے کے اہمیت کا ذکر کیا۔



متعللقہ خبریں