انقرہ: دہشت گردی کے حملے سے متعلق 14 افراد زیرِ حراست

حراست میں لئے جانے والے 21 مشتبہ افراد میں سے 14 کو اٹارنی دفتر میں کراسڈ تحقیقات کے بعد گرفتاری کی طلب کے ساتھ عدالت میں بھیج دیا گیا ہے

437089
انقرہ: دہشت گردی کے حملے سے متعلق 14 افراد زیرِ حراست

انقرہ میں 17 فروری کو ہونے والے اور 28 افراد کی شہادت اور 61 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے سے متعلق 14 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حراست میں لئے جانے والے 21 مشتبہ افراد میں سے 14 کو اٹارنی دفتر میں کراسڈ تحقیقات کے بعد گرفتاری کی طلب کے ساتھ عدالت میں بھیج دیا گیا ہے۔

مشتبہ افراد میں سے 7 کو اٹارنی دفتر سے رہا کر دیا گیا ہے۔

مشتبہ افراد کو مسلح دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے، سرکاری دستاویزات میں جعل سازی کرنے، سرکاری اداروں اور تنظیموں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر کے دھاندلیاں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم احمد داود اولو نے بھی کہا ہے کہ PYD کی طرف سے کئے گئے حملے کی ذمہ داری کو PKK کی شاخ TAK کے قبول کرنے کے دعوے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے TAK کی طرف سے یہ بیان حملے کے تین دن بعد جاری کرنے کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی ہے۔



متعللقہ خبریں