سوِیڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ترک انجمن پر حملہ

مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کیے جانے والے اس حملے کے نتیجے می۹ں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم اس انجمن کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے

435073
سوِیڈن کے دارالحکومت  سٹاک ہوم میں ترک انجمن پر حملہ

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردی کے حملے پر فضا ابھی سوگوار تھی کہ اسی دوران سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ترک انجمن پر بم سے حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کیے جانے والے اس حملے کے نتیجے می۹ں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم اس انجمن کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جس مقام پر یہ انجمن موجود ہے اس علاقے کو پولیس نے اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔

انجمن کے چئیر مین اسماعیل زنگین نے کہا ہے کہ وہ کرد نژاد بھائیوں کے ساتھ پر امن طور پر اسی علاقے میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن متعدد عناصر اس بھائی چارے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

اس انجمن پر ایک ہفتہ قبل بھی پی کے کے اور اس کی ایکسٹینشین پی وائی ڈی کی جانب سے پتھراو کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں