پی کے کے کی شاخوں کے مقابل ہم ہر طرح کی تدبیر اختیار کریں گے

اگر کوئی صرف جبری ہجرت کے مقصد سے ہزاروں افراد کو فضائی حملوں کا ہدف بناتا ہے تو اس کے مقابل بین الاقوامی برادری کو اب کوئی آواز اٹھانی چاہیے

432200
پی کے کے کی شاخوں کے مقابل ہم ہر طرح کی تدبیر اختیار کریں گے

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے شام کے شہر عزیز اور اس کے اطراف کی خطرے کا باعث بننے والی دہشت گرد تنظیم YPG کے خلاف کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کے ضلع ایرزنجان میں ملاقاتوں کے بعد ہوائی اڈے پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ شامی انتظامیہ کی شاخ اور شامی عوام پر بمباری میں روس کے ساتھ تعاون کرنے والی اس دہشت گرد تنظیم نے عزیز پر حملہ کیا ۔ ان موضوعات پر ہمارا نقطہ نظر واضح ہے ۔ ان حملوں کے دوران ہمارے سرحدی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی گئی ۔ جھڑپ کے قوانین کے اطلاق کی صورتحال پیدا ہوئی اور ہم نے ان قوانین کے دائرہ کار میں عزیز اور اس کے اطراف کے علاقوں میں خطرہ تشکیل کرنے والی فورسز کے خلاف کاروائی کی ہے۔

داود اولو نے امریکہ کے نائب صدر جیو بائڈن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے انہیں بھی اس معاملے کو کھلے الفاظ میں مطلع کیا ہے۔ ان کے دورہ استنبول کے دوران باہمی مفاہمت کے پہلووں کی بھی یاد دہانی کروائی ہے۔ YPG اور YPD ، پی کے کے کی شاخیں ہونے کی وجہ سے ترکی کے لئے واضح اور کھلا خطرہ ہیں۔ ان کے مقابل ہم ہر طرح کی تدبیر اختیار کریں گے"۔

انہوں نے کہا کہ YPG فوری طور پر عزیز اور اس کے اطراف سے دور ہٹے گی اور عزیز کے قریب بھی نہیں پھٹکے گی۔ دوبارہ کوریڈور توڑنے کی کوشش نہیں کریں گی۔ مناک ائیر پورٹ کو ترکی کے یا مخالفت کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ یہ ائیر پورٹ بھی خالی کیا جائے گا اور میں نے اس بات سے امریکہ کے نائب صدر بائڈن کو بھی مطلع کر دیا ہے"۔

وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ ترکی کا نقطہ نظر اصولی ہے ۔ ہم اس وقت 2 ملین 6 لاکھ شامی بھائیوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اور بھی آئیں تو ہمارے دل میں ان کے لئے جگہ موجود ہے لیکن اگر کوئی اٹھ کر صرف ترکی اور یورپ کو بے اطمینان کرنے کے لئے جبری ہجرت کے مقصد سے ہزاروں افراد کو فضائی حملوں کا ہدف بناتا ہے تو اس کے مقابل بین الاقوامی برادری کو اب کوئی آواز اٹھانی چاہیے"۔



متعللقہ خبریں